گوا28جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے گوا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران موجودہ حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام شعبوں میں ترقی کی بہترین مثال پیش کی ہے ۔دس سال میں گوا نے ایک درجن سے زیادہ سی ایم دے دیئے ہیں لیکن گوا کی سب سے بڑی بیماری ہے عدم استحکام ۔آج پورے ملک میں مرکز کی حکومت سیاحت پر زور دے رہی ہے۔لوگ سوچ رہے تھے کہ نوٹ بندی کی وجہ سیاحت بند ہو جائے گی، لیکن ان کی بولتی سیاحت کی صنعت بڑھنے کے بعد بند ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوا کی بی جے پی حکومت نے ٹورازم کوفروغ دینے کے ساتھ ہی سیاحوں کو بھی سہولیات دی ہیں ۔گزشتہ پچاس سال کی حکومتوں نے جتنی مددکی ہے اس سے زیادہ 25ماہ میں ہماری حکومت نے گوا کی مدد کی ہے، یہ ہماری کام کرنے کی رفتارہے ۔پی ایم مودی نے ’’آپ‘‘پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ووٹ کاٹنے والے لوگ جمہوریت کے جیب کترے ہیں اور وہ لوگ کسی کا بھلا نہیں کرتے ہیں۔کچھ لوگ اپنی ہار سامنے دیکھتے ہی پہلے سے ماحول بنا لیتے ہیں اور کچھ لوگ ہارنے سے پہلے ہی بہانے تلاش کرلیتے ہیں۔جمہوریت کی جنگ ایسے نہیں لڑی جا سکتی۔وزیراعظم نے کہاکہ سیاست کو نیچے سطح پر لے جانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن کچھ لوگوں کو اس میں فخر محسوس ہوتاہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گوا کی ترقی دیکھ کر اطمینان ہوتاہے۔سیاحوں کی علاقے میں ترقی کیلئے مرکزکام کررہا ہے۔تکلیف ہوتی ہے جب پارٹیاں ترقی کے مسئلے سے بھاگتی ہیں۔ہندوستان کے شہری میں تبھی تبدیلی آئے گی جب صحیح مسائل پر الیکشن لڑے جائیں گے ۔آج پوری دنیا میں ہندوستان کی جے خوش ہو رہی ہے۔یہ مودی کی وجہ سے نہیں سوا سو کروڑ لوگوں کی وجہ سے ہو رہاہے ۔